Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

انتخابی نتائج کیخلاف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے ، متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

انتخابی نتائج کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے دیکھنے میں آئے ۔

پاکستان  تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد،کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پردھرنے دیے گئے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نتائج کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا، کراچی میں جماعت اسلامی،  کوئٹہ میں بی این پی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

مزید خبریں :