کھیل
Time 12 فروری ، 2024

شاداب کی اہلیہ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر حاضری، شادی کی پہلی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں: سوشل میڈیا پر پیغام/ فائل فوٹو
 اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں: سوشل میڈیا پر پیغام/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر شاداب خان شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ  پر حاضری دینے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاداب خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے ایک نوٹ لکھا۔

شاداب خان کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ  اس سال زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ساتھ روئے ، ساتھ ہنسے اور ان گنت لمحات کو یادگار بنایا۔

 شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں  شریک حیات بننے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ ازدواجی زندگی کے دوسرے سال کا آغاز عمرے سے کررہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے مزید لکھا کہ اللہ پاک ہمیں ایک ساتھ ہمیشہ خوش اور صحت وتندرست رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شاداب خان نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :