Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: مریم، عطا تارڑ، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں خارج

لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا— فوٹو:فائل
لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا— فوٹو:فائل

لاہورہائیکورٹ نے 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے اور قرار دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 8 اور 9 کے تحت الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

تحریری فیصلے کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 کےتحت فیصلہ کرے، درخواست گزارکی موجودگی یاعدم موجودگی میں نتائج مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔

فیصلے میں مزیر کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔

خیال رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان  سمیت 18حلقوں کے نتائج کو چینلج کیا گیا تھا۔

سلمان اکرم راجہ، ریحانہ ڈارسمیت دیگرنےانتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دائرکی تھیں۔

مزید خبریں :