Time 12 فروری ، 2024
پاکستان

اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد امیدوار 2 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں: الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
آزاد امیدوار 2 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں: الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے آزاد امیدوار انجم عقیل، این اے47 سے مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد کامیاب قرار پائے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار 2 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 46 اور این اے 47 سے کامیاب آزاد امیدوار پہلے ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :