پاکستان
Time 12 فروری ، 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیے

پنڈی کے این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 کے نتائج بھی روک دیے گئے— فوٹو:فائل
 پنڈی کے این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 کے نتائج بھی روک دیے گئے— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن حلقوں کے نتائج روکے گئے، ان میں پنڈی کے این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جہلم کا حلقہ این اے 60، منڈی بہاوالدین کا این اے 69، لاہور کے این اے 126 اور 127، جب کہ خوشاب کا حلقہ این اے 87 شامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سرگودھاکے حلقے پی پی7، ننکانہ صاحب کے پی پی 133، پنڈی کے حلقوں پی پی 12، پی پی 15، پی پی 17، پی پی 53، منڈی بہاوالدین کے پی پی 47، اٹک کے پی پی 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پی پی دو سو اناسی اور مری کے حلقے پی پی 6 کے نتائج بھی روک دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :