Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس میں نگران وزیراعظم عدالت طلب

جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے، ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہئیں: جسٹس محسن اختر کیانی/ فائل فوٹو
جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے، ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہئیں: جسٹس محسن اختر کیانی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت کی  جس سلسلے میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے، اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے، ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہئیں۔

عدالت نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں ، وہ خود پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کےخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

عدالت نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہےکہ دونوں ڈی جیزکو نہیں بلارہا۔

مزید خبریں :