Time 14 فروری ، 2024
پاکستان

جیتے ہوئے بھی نہيں مان رہے، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا: شاہ محمود

جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کیلئے شرمندگی ہے: پی ٹی آئی رہنما کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو— فوٹو: فائل
جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کیلئے شرمندگی ہے: پی ٹی آئی رہنما کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا، جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہيں مان رہے، ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کیلئے شرمندگی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہيں قیدِ تنہائی میں رکھا گيا ہے، انتخابات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات نہيں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایسی پارلیمنٹ بننے جارہی ہے کہ کوئی حکومت بنانے کے قابل نہیں بلکہ اب تو لگ رہا ہے کہ کوئی حکومت بنانا ہی نہیں چاہتا۔

مزید خبریں :