Time 14 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر جاپان کے تعاون سے نصب مصنوعی ذہانت کا جدید سسٹم غیرفعال ہوگیا

پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے مطلوب ملزمان کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم میں اندارج کیلئے تاحال فراہم نہیں کیا گیا/ فوٹو جیونیوز
پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے مطلوب ملزمان کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم میں اندارج کیلئے تاحال فراہم نہیں کیا گیا/ فوٹو جیونیوز

کراچی ائیرپورٹ پر جاپان کے تعاون سے نصب مصنوعی ذہانت کا جدید سسٹم غیرفعال ہوکر رہ گیا ہے جس کے سبب مطلوب ملزمان کی نشاندہی کیلئے ایف آر ایس سسٹم سے عملی طور پر استفادہ نہیں لیا جارہا ہے۔

پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے مطلوب ملزمان کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم میں اندارج کیلئے تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے پاس افرادی قوت کی کمی بھی سسٹم کی مکمل فعالیت کی راہ میں رکاوٹ ہے، فیس ریگنیشن سسٹم تنصیب کے بعد مانیٹرنگ روم سمیت ایف آئی اے کے زیرانتظام کیاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں بین الاقوامی روانگی کے انٹری گیٹ اور مختلف حصوں میں جدید کیمرے نصب کیے گئے تھے، مطلوب ملزمان کے ٹرمینل میں داخلے کے ساتھ ہی ایف آر ایس میں موجود تصاویر کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کرنا ممکن ہے، مانیٹرنگ روم میں موجود ڈیوٹی اہلکارکی نشاندہی پر ملزم کی حراست یقینی بنائی جاتی ہے۔

 افتتاح کے کئی ماہ بعد سسٹم کا آپریشن روم بند رہا پھر ایک سال قبل سسٹم آن کیا گیا تو ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ استفادہ نہیں لیا جارہا۔

مزید خبریں :