نیپرا نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیدیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اووربلنگ کے معاملے  پر  بجلی  تقسیم کار کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت  بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 84 ارب روپے کا بوجھ صارفین کو منتقل کرنےکی درخواست کر  رکھی ہے، بجلی مہنگی کرنےکی درخواست منظور  ہونے  پر فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں  پر  ہوگا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایک لاکھ 70 ہزار  بجلی کنکشن التوا کا شکار  ہیں اور کیپیسٹی پیمنٹس بڑھتی ہی جا رہی ہیں، یہ کنکشن  فراہم کرکے 1100 میگا واٹ بجلی فروخت کی جاسکتی ہے۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی طرف سے صارفین کو منتقل کی جانے والی رقم میں 75 ارب روپے تو صرف کیپیسٹی ادائیگیوں کی مد میں مانگےگئے تھے، جہاں بجلی ملتی نہیں وہاں بھی کیپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں۔

 چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی طرف سے درخواست میں مانگی گئی رقم سے متعلق سوالوں کےتسلی بخش جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :