کھیل
Time 15 فروری ، 2024

کوئی پریشر نہیں، کوشش ہوگی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں: حارث رؤف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے  کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، کوشش ہوگی  کہ غلطیوں سے سیکھوں اور اپنی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہوں گی کہ ہم  ٹائٹل جیتیں، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اسی سی ہم سیکھتے ہیں، پریشر کوئی نہیں ہے، فینز کو بہترین کھیل سے اینٹرٹین کرنے کی کوشش کریں گے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا، کوشش ہوگی کہ جو غلطیاں کیں ان سے جلدی سے جلدی سیکھوں۔

کپتان شاہین آفریدی کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کیلئے فائٹ کرتے ہیں، پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے، وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں اور ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے، یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ نیشنل ٹیم کیلئے زیر غور لائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :