15 فروری ، 2024
بالی وڈ کا معروف جوڑا امیتابھ اور جیا بچن کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔
حال ہی میں جیا بچن نے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے بعد دونوں کے مالی اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آئیں۔
اداکارہ جیا بچن نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاغذات نامزدگی میں درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
جیا بچن کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ہے۔
واضح رہے کہ جیا بچن نے حال ہی میں کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کیا تھا۔