دنیا
Time 15 فروری ، 2024

یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا

روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے/فوٹوبشکریہ بی بی سی
 روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے/فوٹوبشکریہ بی بی سی

یوکرین کی مسلح افواج  نے روسی بحریہ کے  سب سے بڑے جنگی جہاز کو  تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ  کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

یوکرین کی  وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

میگورا (v5) کے مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ  ان  کے ڈرونز سطح سمندر سے بالکل اوپر 42 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یوکرین  کی جانب سے کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :