Time 15 فروری ، 2024
جرائم

کراچی میں 8 سالہ بچےکوگلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں 8 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، قتل کا مقدمہ والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

نامعلوم افراد گلا کاٹ کر زخمی حالت میں فیڈرل بی ایریا میں واقع کارڈیو اسپتال کے عقبی حصے میں پھینک کر فرار  ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بچےکو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بچے کے والد کے مطابق گزشتہ روز ان کی اہلیہ نے فون پر بتایا کہ بیٹا ابان گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا، وہ گھر پہنچے اور  رشتے داروں کی مدد سے بیٹےکی تلاش شروع کردی، پتا چلا کہ ابان کو گلا کاٹ کر کسی نے قتل کرنےکی کوشش کی ہے۔

قتل کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، سی سی ٹی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :