8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس سماعت کرےگا۔ فوٹو فائل
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس سماعت کرےگا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو کیس سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یاد ر ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

دھاندلی کی شکایات پاکستان تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں :