Time 16 فروری ، 2024
دنیا

یونان میں بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی

بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔ فوٹو سوشل میڈیا
بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔ فوٹو سوشل میڈیا

یونان بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا ملک بن گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا، بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔

یونان ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا ہے اور اس حوالے سے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ آرچ بشپ ایرونیموس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اقدام ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خراب کر دے گا۔

دوسری جانب یونانی وزیراعظم مٹسوٹاکس نے قانون کی منظوری پر کہا کہ نیا قانون دلیری سے عدم مساوات کو ختم کر دے گا، جن لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا اب وہ ہمارے ساتھ دیکھے جا سکیں گے، اس نئے قانون نے ہمارے کئی ساتھی شہریوں کی زندگیاں بہتر کر دی ہیں۔

یونانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نیا قانون کے حامیوں نے ایتھنز  میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بہت سے حامیوں نے دارالحکومت کے سینٹگما اسکوائر میں بینرز آویزاں کیے اور بائبل میں سے کچھ دعائیں پڑھیں ۔

وزیراعظم مٹسوٹاکس نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کے بل کی حمایت کی تاہم انہیں اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ بھی لینا پڑی۔

خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک میں سے 15 پہلے ہی ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :