Time 17 فروری ، 2024
پاکستان

انتخابی بےضابطگیوں پرمتعلقہ فورمزپرقانونی چارہ جوئی کی جائے: نگران وزیراعظم

عدالتیں،انتظامیہ سب کو انصاف فراہم کرنےکیلئے تیار ہیں، پر امن احتجاج حق ہے، تاہم انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: انوار الحق کاکڑ— فوٹو:فائل
عدالتیں،انتظامیہ سب کو انصاف فراہم کرنےکیلئے تیار ہیں، پر امن احتجاج حق ہے، تاہم انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: انوار الحق کاکڑ— فوٹو:فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی بےضابطگیوں پر متعلقہ فورمز پر قانونی چارہ جوئی کی جائے جبکہ انتخابی بےضابطگیوں کے خدشات کا اظہارکرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں، کسی قسم کے تشدد یا اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، پر تشدد احتجاج سے امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں،انتظامیہ سب کو انصاف فراہم کرنےکیلئے تیار ہیں، پاکستان کی قانون سازی، عدالتیں اور انتظامی شاخیں لچک دارہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کیلئے ایک قدم ہے، الیکشن میں نمایاں ٹرن آؤٹ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیاگیا، انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق ابہام رکھنے والے متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔

 نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مقننہ اور عدلیہ غیر جانبدارانہ انصاف کی فراہمی کےلیے متحرک ہیں، پر امن احتجاج حق ہے، تاہم انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انتشار کے ذریعے ملک دشمن قوتیں اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے درپے رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی بےضابطگیوں کے خدشات کا اظہارکرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انتخابی بےضابطگیوں پرمتعلقہ فورمزپرقانونی چارہ جوئی کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کےلیے مذاکرات میں مصروف ہیں، ایسے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، امید ہے حکومت سازی کا عمل افہام و تفہیم سے جلد مکمل ہو گا۔

مزید خبریں :