Time 17 فروری ، 2024
کاروبار

چمن میں باب دوستی پر دھرنا مظاہرین نے کارگو ٹرانسپورٹ کو آنے کی اجازت دے دی

پاسپورٹ پر سفر کی پالیسی کےخلاف باب دوستی پر 4 ماہ سے دھرنا جاری ہے: ترجمان— فوٹو:فائل
پاسپورٹ پر سفر کی پالیسی کےخلاف باب دوستی پر 4 ماہ سے دھرنا جاری ہے: ترجمان— فوٹو:فائل

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں باب دوستی پر دھرنا مظاہرین نے کارگو ٹرانسپورٹ کو آنے کی اجازت دے دی۔

ترجمان دھرنا انتظامیہ کے مطابق دھرنے کے باعث باب دوستی پر 4 سے 5 ہزار ٹرک اور کنٹینرز پھنسے تھے اور  ٹرانسپورٹ کےساتھ 10 ہزار ڈرائیور اور عملہ بھی پھنس گیا تھا۔

ترجمان نے بتایاکہ پاسپورٹ پر سفر کی پالیسی کےخلاف باب دوستی پر 4 ماہ سے دھرنا جاری ہے۔

کارگو ٹرانسپورٹ کو آنے کی اجازت کے بعد سندھ، پنجاب اورکےپی جانے والی شاہراہوں پردباوبڑھ چکاہے۔

ٹریڈ یونین کے مطابق دھرنے کےباعث پاک افغان دوطرفہ تجارت معطل ہے۔

مزید خبریں :