Time 18 فروری ، 2024
دنیا

یوکرین کا 3 روسی جنگی جہاز تباہ کرنےکا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین نے روس کے 3 سخوئی لڑاکا  طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے اس دعوےکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں دو روسی Su-34 لڑاکا بمبار طیاروں اور ایک Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

تاہم رائٹرز کے مطابق اگر یہ بات سچ ہوئی توماسکو کو جدید جنگی سازو سامان کے نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا جس کی کل مالیت مجموعی طور پر 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے کمانڈر میکولا اولیشچک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ 17 فروری 2024 کی صبح، مشرقی (سیکٹر) میں یوکرین کی مسلح افواج کی فضائیہ کے یونٹوں نے ایک ساتھ دشمن کے تین طیاروں کو تباہ کر دیا جس میں دو Su-34 لڑاکا بمبار اور ایک Su-35 لڑاکا طیارہ شامل ہے۔

مزید خبریں :