18 فروری ، 2024
میک اپ کا ذکر ہو اور خواتین کا تذکرہ نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا کیونکہ کچھ خواتین باقاعدگی سے میک اپ کرنا پسند کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کے بیگ میں میک اپ کا بنیادی سامان موجود ہوتا ہے۔
خواتین کی زندگی میں میک اپ ایک لازمی جز ہے اسی لیے وہ میک اپ پر کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ اپنے تمام میک پراڈکٹس کو اپنے ساتھ ہر وقت رکھیں۔
تو آج ہم آپ کی اس کشمکش کو آسان بناتے ہیں اور بتاتے ہیں میک اپ کے وہ اہم پراڈکٹس جنہیں آپ اپنے ساتھ ہر وقت رکھ سکتے ہیں اور جو ضروری بھی ہیں۔
وائپس
وائپس دراصل گیلے ٹشو پیپرز ہوتے ہیں جنہیں میک اپ صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ باہر کہیں بھی جائیں تو اسے اپنے ساتھ لازمی رکھیں کیونکہ اگر آپ کے چہرے پر کچھ لگ جائے یا کسی بھی وجہ سے آپ کا میک خراب ہوجائے تو اس صورت میں میک وائپس آپ کے لیے کارآمد ہوں گے ۔
لپ اسٹک
لپ اسٹک زیادہ تر خواتین کے بیگ میں موجود ہوتی ہے، چہرے پر اگر کچھ نہ لگایا جائے اور صرف ایک لپ اسٹک ہی لگا لی جائے تو چہرہ کِھل اٹھتا ہے ، اس لیے یہ بنیادی چیز ہے جو خواتین کے بیگ میں ہونی چاہیے۔
بلش آن
بلش آن گالوں کی لالی کوکہتے ہیں، خواتین اپنے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لیے بلش آن کا استعمال کرتی ہیں، مارکیٹ میں مختلف رنگوں کے بلش آن آتے ہیں جس کا انتخاب خواتین اپنی مرضی کے مطابق کرتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس بلش آن موجود نہیں تو آپ لپ اسٹک کو بھی بلش آن کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔
لپ بام
لپ بام کو لپ اسٹک لگانے سے پہلے لگایا جاتا ہے، اس کی موجودگی آپ کے پاس اس لیے ضروری ہے تاکہ ہونٹوں سے خشکی کو دور کیا جاسکے کیونکہ خشک ہونٹ چہرے کی رونق کو ماند کردیتے ہیں۔
فاؤنڈیشن
مارکیٹ میں مختلف اقسام کی فاؤنڈیشن دستیاب ہوتی ہیں، اب ایسی فاؤنڈیشن بھی آگئی ہیں جس میں سورج کی تیز شعاعوں سے بچنے کے لیے ایس پی ایف شامل کیا جاتا ہے تاکہ چہرے کی جلد کو نقصان نہ پہنچے۔
جب کہ چہرے کی رنگت کو نکھارنے اور چہرے سے داغ دبھوں کو چھپانے کے لیے بھی فاؤنڈیشن کا استعمال لازمی ہے، اسی لیے فاؤنڈیشن کا بیگ میں ہونا بھی لازمی ہے۔