کاروبار
Time 19 فروری ، 2024

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ہے/ فائل فوٹو
خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی جہاں سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 43لاکھ مکعب گیس ملنےکا تخمینہ ہے جب کہ یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 سے تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے تھے۔