19 فروری ، 2024
پنجاب میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 490 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ سے ایک ہلاکت بھی ہوئی۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 490 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 134 کیسز سامنے آئے اور رواں سال صوبے میں اب تک 29 ہزار بچے نمونیہ سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 393 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔