19 فروری ، 2024
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےکہا ہےکہ پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے۔
فچ نے پاکستان کے بارے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف کے پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے، نئی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام ایک چیلنج ہوگا۔
فچ کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف کے پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔
فچ کا کہنا ہےکہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی دکھائی۔
فچ نےکہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، اگر تحریک انصاف اقتدار سےکنارہ کش رہی تو عوام میں اس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔