Time 19 فروری ، 2024
دنیا

پاکستانی نژاد شاہد چوہدری کینیڈا میں جج تعینات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جسٹس شاہد  چوہدری کینیڈا  کی  اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں جج تعینات ہوگئے ہیں،  وہ اس قانونی عہدے پر فائز  ہونے  والے  پہلے  پاکستانی ہیں۔

جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چوہدری 25 سال پہلےکینیڈا منتقل ہوئے تھے جب کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر  بورےوالا سے ہے۔

جسٹس شاہد  نے یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینیئرنگ کی ڈگری جب کہ کینیڈا کے اوسگوڈ ہال لاء اسکول سے پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ مکمل کیا۔

جسٹس شاہد اونٹاریو کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کےکونسل اور مختلف کمیٹیوں کے رکن رہے ہیں،  اس کے علاوہ  2011  میں کینیڈین امیگریشن اور سٹیزن شپ کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔

شاہد چوہدری کینیڈا کےشہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کےشوہر ہیں۔

مزید خبریں :