شاندار بیٹنگ پر شاہین نے اپنا بیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو گفٹ کر دیا

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر کپتان شاہین آفریدی نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو تحفہ دیا ہے۔

پیر کو پی ایس ایل9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ نافع  نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اس اننگز پر مجھے بیٹ دیا ،امید ہے آئندہ بھی اس طرح کی اننگز کھیلتا رہوں گا۔

مزید خبریں :