Time 20 فروری ، 2024
پاکستان

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں __فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں __فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں۔

پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دورکرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اورکاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔

مزید خبریں :