Time 21 فروری ، 2024
پاکستان

مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز

گوشوارے جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل
گوشوارے جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا: الیکشن کمیشن— فوٹو: فائل

مخصوص نشستوں کے امیدواروں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، گوشوارے جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن  جاری نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 33 میں نام والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار گوشوارے جمع کرائیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 82 ایم این ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے سندھ سے کامیاب 9 آزاد ایم پی ایز بھی سنی اتحاد کونسل کے ہوچکے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایم این ایز کی فہرست اور بیان حلفیہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

مزید خبریں :