Geo News
Geo News

Time 21 فروری ، 2024
پاکستان

لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق

ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے/ فائل فوٹو
ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے/ فائل فوٹو

 لاہور کے علاقے ہنجر وال میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص  یاسر ، اس کی 7 سالہ بیٹی نایاب اور تین سالہ فضاء کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں فضاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔