Time 21 فروری ، 2024
پاکستان

پشاور: پولیس کی میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش پی ٹی آئی کارکنوں نے ناکام بنادی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی 4 مارچ تک راہداری ضمانت منظور کی تھی— فوٹو:فائل
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی 4 مارچ تک راہداری ضمانت منظور کی تھی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے اسپیکر ہاؤس خیبرپختونخوا کے باہر سے میاں اسلم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایاکہ میاں اسلم کی گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی اور انہیں دوبارہ اسپیکر ہاؤس لے آئے۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی 4 مارچ تک راہداری ضمانت منظور کی تھی۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار4 مارچ تک لاہورہائیکورٹ یا متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، بصورت پیش نہ ہونے پر حکم واپس ہوگا۔

ہائیکورٹ نے حکم نامے کی کاپی متعلقہ عدالت اور پولیس اسٹیشن کو ارسال کرنےکا بھی حکم دیا۔

مزید خبریں :