22 فروری ، 2024
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے ایک مرتبہ پھر فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں گوہر خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سہولت کاری سے انتخابی نتائج میں مجرمانہ رد و بدل تباہی کا نسخہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر ہمیں بلیک میل ہو کر حکومت بنانی ہے تو اس کا کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ انصاف ملے گا اور ہمارے بندے پورے ہوں گے تب اپنی حکومت بنائیں گے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون نےتباہی مچائی اور اب بھی یہ تباہی مچائیں گے، اگر یہ وفادار ہیں تو جس نے بھی سیٹیں لی ہیں واپس کریں۔