Time 22 فروری ، 2024
دنیا

جوبائیڈن کا قرض دہندہ طلبہ کیلئے 1.2 ارب ڈالر کے ریلیف منصوبے کا اعلان

قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے/ فائل فوٹو
قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے/ فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے قرض دہندہ طلبہ کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے ایک اور ریلیف منصوبے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے ۔

ریلیف منصوبے کے حوالے سے امریکی سیکرٹری ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ کم آمدنی والے قرض دہندگان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو لوگ دہائی سے قرض ادا کررہے ہیں وہ اب ریلیف کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اہل دہندگان کو بدھ سے صدربائیڈن کی ای میل وصول ہونا شروع ہوگی، قرض معافی سے استفادے کے لیے مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  امریکا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال صدربائیڈن کا 430 ارب ڈالر کا اسٹوڈنٹ ڈیٹ پلان بلاک کردیا تھا۔

مزید خبریں :