Time 22 فروری ، 2024
پاکستان

وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخرکردیے/ فائل فوٹو
کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخرکردیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ‏وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر  کردیے۔

ذرائع کے مطا بق کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے اور 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی جب کہ 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی۔

نوٹ: یہ خبر 22 فروری 2024 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی 

مزید خبریں :