کھیل
Time 22 فروری ، 2024

'فٹنس ہو تو ایسی'، رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

فوٹو: رونالڈو انسٹاگرام
فوٹو: رونالڈو انسٹاگرام

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اپنے شاندار کھیل کے ساتھ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

فٹبال کے میدان میں جہاں رونالڈو حریف ٹیم کے ہاتھ نہیں لگتے وہیں ان کی بہترین فٹنس کا بھی کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تاہم اب رونالڈو کو فٹنس میں ان کے بیٹے جونیئر رونالڈو سخت مقابلہ دینے میدان میں آگئے ہیں۔  

جمعرات کو کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر بیٹے جونیئر کے ہمراہ جم کی تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں باپ بیٹے کو مکمل فٹ یکھا جاسکتا ہے۔

 رونالڈو جونیئر بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فٹنس کا ابھی سے خیال رکھ رہے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ ان تصاویر میں انہیں سکس پیک میں دیکھا گیا اور صارفین کی جانب سے جونیئر رونالڈو کی فٹنس کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  رونالڈو جونیئر بھی والد کی طرح فٹبالر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے 2022 میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔

تاہم اب  رونالڈو جونیئرسعودی کلب النصر(جس کی نمائندگی والد کرسٹیانو رونالڈو کرتے ہیں) کے اکیڈمی سسٹم کا حصہ بن گئے ہیں۔

رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔ 

مزید خبریں :