Time 23 فروری ، 2024
کھیل

پہلی کوشش ہے ٹیم کو چیمپئن بنوا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں: محمد ذیشان

بڑا بھائی بھی ڈومیسٹک سطح تک کرکٹ کھیل چکا ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا: پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کی جیو نیوز سے گفتگو— فوٹو: فائل
بڑا بھائی بھی ڈومیسٹک سطح تک کرکٹ کھیل چکا ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا: پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کی جیو نیوز سے گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کے بعد پی ایس ایل میں موقع ملا ہے، میری پہلی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو چیمپئن بنوا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناؤں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے، میرا بڑا بھائی بھی ڈومیسٹک سطح تک کرکٹ کھیل چکا ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر ذیشان نے بتایا کہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو بھائی نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان کیلئے کھیلنا بھائی کا خواب تھا کوشش کروں گا کہ اب میں ان کا خواب پورا کر سکوں۔

اپنے خاندان سے متعلق دلچسپ حقائق کا انکشاف کرتے ہوئے محمد ذیشان نے بتایا کہ گھر میں سب کے قد ساڑے چھ فٹ سے اوپر ہیں، میرا قد بھی چھ فٹ 8 انچ ہے، دراز قد کے ساتھ بولنگ میں رفتار ہوگی تو فائدہ ہوگا اس لیے میں اپنی بولنگ کی رفتار بڑھانے اور لائن اور لینتھ برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اپنے متعلق ایک اور دلچسپ بات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے جوتے کا نمبر 15 ہے جو مقامی طور پر بڑی مشکل سے ملتا ہے اس لیے اسپورٹس کا کوالٹی شوز بیرون ملک سے منگوانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے فٹنس کا خاص خیال رکھتا ہوں۔

مزید خبریں :