Time 23 فروری ، 2024
دنیا

امریکا کا پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر اظہار تشویش

امریکا نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے— فوٹو: فائل
امریکا نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے— فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  امریکا نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کے قیام سے پہلے اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے، کسی بھی ملک کے اندر کی جانے والی اتحادی سیاست اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

مزید خبریں :