پاکستان
Time 23 فروری ، 2024

آئی ایم ایف کو خط لکھنے والا لیڈر نہیں جانتا پاکستان کس بحران کا شکار ہے: عرفان صدیقی

افسوس اس بات کا ہے کہ ایک پاکستانی لیڈر نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا کہا ہے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
افسوس اس بات کا ہے کہ ایک پاکستانی لیڈر نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا کہا ہے: ن لیگی رہنما کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک پاکستانی لیڈر نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیڈر کو معلوم نہیں کہ پاکستان کو کس چیز کی ضرورت ہے اور پاکستان کس بحران کا شکار ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ دھاندلی کا مسئلہ سچائی اور مصالحت کے کمیشن کے ذریعے حل ہو سکتا ہے، اس کیلئے آنے والی حکومت خود پہل کرے۔

پروگرام میں بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سچائی اور مصالحت کا کمیشن ہمارے منشور کا حصہ ہے اور یہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :