Time 23 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہد کپور نے سگریٹ پینا کس کیلئے چھوڑی؟

شاہد کپور بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول چیٹ شو نو فلٹر نیہا کے مہمان بنے تھے جس دوران اداکارہ نے ان سے سگریٹ نوشی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا؟/فوٹوفائ
شاہد کپور بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول چیٹ شو 'نو فلٹر نیہا' کے مہمان بنے تھے جس دوران اداکارہ نے ان سے سگریٹ نوشی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا؟/فوٹوفائ

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ  انھوں نے سگریٹ نوشی کی عادت  بیٹی میشا کیلئے ترک کی۔

شاہد کپور  بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول چیٹ شو 'نو فلٹر نیہا' کے مہمان بنے جس دوران اداکارہ نے  ان سے سگریٹ نوشی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا؟

 سوال پر  اداکار شاہد کپور نے بتایا کہ انھوں نے  چند سال قبل بیٹی میشا  کے پیدا ہونے کے بعد سگریٹ نوشی ترک کر دی تھی، اس سے قبل وہ بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتے تھے۔

شاہد نے بتایا کہ ’میں نے سگریٹ نوشی کی عادت اس لیے ترک کی کیونکہ میں اپنی بیٹی سے چھپ کر مزید سگریٹ نہیں پینا چاہتا تھا، اصل میں یہی وجہ تھی کہ میں نے سگریٹ پینا ہی چھوڑ دی۔

بالی وڈ سپر اسٹار نے بتایا کہ ایک دن میں بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پی رہا تھا، اچانک میرے دماغ میں آیا کہ بس اب  میں ایسا نہیں کروں گا، یہی وہ دن تھا جب میں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی اور  ان کے دو بچے ایک بیٹا زین اور ایک بیٹی میشا  ہیں۔

مزید خبریں :