بھارتی اداکار سونو سود پاکستانی مداح کے فلاحی کاموں کیلئے تعاون کو نہ بھولے

فوٹو انسٹاگرام
فوٹو انسٹاگرام

بھارتی اداکار سونو سود  استنبول میں پاکستانی مداح کے ساتھ ملاقات کا خوبصورت لمحہ شیئر کردیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پرایک پاکستانی مداح کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کی  تفصیلات میں انہوں نے بتایا کہ مجھے مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی 20 پونڈ کا ایک نوٹ انہیں تھما دیا اور کہا کہ میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹا سا تعاون ہے۔

سونو سود نے بتایا کہ وہ اس پاکستانی مداح سے  مل کر بہت خوش اور متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ 20 پونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

 واضح رہے کہ سونو سود  نے کورونا وبا کے دوران  ممبئی میں اپنا ہوٹل میڈیکل پروفیشنلز کے حوالے کردیا تھا اور وہ اب بھی  فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :