Time 23 فروری ، 2024
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا— فوٹو: ن لیگ
 پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا— فوٹو: ن لیگ

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا اور اسپیکر سبطین خان نے نئے ارکان سے حلف لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا۔

ن لیگ کے 193 ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نومنتخب ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نےحلف اٹھایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

مزید خبریں :