Time 24 فروری ، 2024
جرائم

فیصل آباد: 12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے: پولیس/ فائل فوٹو
گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس میں 12 سالہ ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا جہاں تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی جس کےبعد مالکن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ مقدمے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا اور تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات خاتون بچی کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی تھی، بچی کے جسم پر جگہ جگہ نشانات موجود تھے، خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی کے جسم پر الرجی کے نشانات ہیں جب کہ بچی کے والدین نے تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق بچی کے پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :