Time 24 فروری ، 2024
پاکستان

دادو: درختوں کی غیرقانونی کٹائی کیس میں ملزمان کو درخت لگانےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دادو  میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کے مقدمےکا فیصلہ سنادیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ دادو  نے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کےکیس میں 3 ملزمان کو سزا سنائی۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو سزا کے طور  پر 18 ماہ کے دوران 50،50  پودے لگانےکا حکم دیا ہے۔

ملزمان نے 2 ماہ قبل کیٹی للیہ سے غیرقانونی طور پر درخت کاٹے تھے۔

مزید خبریں :