Time 25 فروری ، 2024
جرائم

فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

ملزم بحرین جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 7 سو گرام ہیروئن اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی: ذرائع
ملزم بحرین جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 7 سو گرام ہیروئن اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی: ذرائع

فیصل آباد ائیر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے فیصل آباد سے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور آئس برآمد کرکے ملزم کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے رہائشی انس نے منشیات اپنے سامان میں موجود ایک بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم بحرین جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 7 سو گرام ہیروئن اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا

مزید خبریں :