جرائم
Time 25 فروری ، 2024

راولپنڈی: پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر 6 افراد گرفتار، پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

تھانہ وارث خان میں پتنگ باز پر تشددکی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا/ فائل فوٹو
تھانہ وارث خان میں پتنگ باز پر تشددکی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا/ فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے مسلم کالونی میں پتنگ بازی اور  ہوائی فائرنگ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے دوران چھاپہ مارنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 ادھر تھانہ وارث خان میں پتنگ باز پر تشددکی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا اور ساتھ ہی پولیس اہلکار شہزادکو نوکری سے فارغ بھی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :