جرائم
Time 25 فروری ، 2024

سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار، سکیورٹی عملہ معطل

سب جیل کی سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا ہے: ایس ایس پی شہلا قریشی/فوٹوفائل
سب جیل کی سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا ہے: ایس ایس پی شہلا قریشی/فوٹوفائل

صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا۔

سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل سب جیل کے بیرک نمبر 3 سے تین قیدی کھڑکی توڑکر فرار ہوئے ، تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے، قیدیوں کے فرار ہونے سے متعلق  تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی شہلا قریشی  نے بتایا کہ سب جیل کی سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا ہے ، انکوائری کے بعد پولیس اور جیل حکام کے خلاف مزید کارروائی کی جائےگی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ  تینوں مفرور قیدی چوری اور منشیات سمیت دیگرجرائم میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :