Time 25 فروری ، 2024
پاکستان

پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر اعلیٰ کا امیدوار لانے کا اعلان

اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی: نو منتخب رکن اسمبلی ن لیگ۔ فوٹو فائل
 اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی: نو منتخب رکن اسمبلی ن لیگ۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کی نشست پر نامزد رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کا متفقہ امیدوار لائیں گی۔

ثوبیہ شاہد کے مطابق اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

نو منتخب رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کہتی ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے 9 نمائندگان عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور جنگ لڑیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115 رکنی ایوان میں 113 نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :