Time 25 فروری ، 2024
کھیل

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی، پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے: ثمین رانا —فوٹو: ٹوئٹر/لاہور قلندرز
حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی، پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے: ثمین رانا —فوٹو: ٹوئٹر/لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سیزن سے باہر ہوگئے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی۔

حارث رؤف 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف  میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ثمین رانا کا بیان:

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی، حارث کو بڑی انجری نہیں ہوئی،  پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

کپتان شاہین آفریدی کا ردعمل:

شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے، پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے، مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے،مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے، حارث رؤف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں :