پاکستان
Time 25 فروری ، 2024

یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان سے قبل عوام کیلئے بڑا ریلیف

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی—فوٹو: فائل
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی—فوٹو: فائل

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی۔ 

مختلف برانڈزکےگھی،کوکنگ آئل،چائے،صابن،واشنگ پاؤڈر سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں4 روپےسے100روپے فی کلوکی کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغازکررہا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :