25 فروری ، 2024
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی۔
سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔
سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیے۔