Time 25 فروری ، 2024
پاکستان

پاکستان سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

300 ٹن امدادی سامان میں دوائیں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں— فوٹو:فائل
300 ٹن امدادی سامان میں دوائیں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ کی گئی۔

سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام موجود تھے۔

300 ٹن امدادی سامان میں دوائیں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ امدادی سامان مصر پہنچنے کے بعد غزہ روانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :