Time 25 فروری ، 2024
پاکستان

’خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا‘: طاہر اشرفی کی لاہور واقعے کی مذمت

لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا: علامہ طاہر اشرفی— فوٹو:فائل
لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا: علامہ طاہر اشرفی— فوٹو:فائل

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا، معافی ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔


مزید خبریں :