Time 26 فروری ، 2024
دنیا

ترکیہ میں او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس نے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

او آئی سی اجلاس نے سچ کی آوازوں کو دبانے کیلئے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی— فوٹو: فائل
او آئی سی اجلاس نے سچ کی آوازوں کو دبانے کیلئے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی— فوٹو: فائل

ترکیہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس نے غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

او آئی سی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس  غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے منظم قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کی اسرائیلی منظم مہم انتہائی قابل مذمت ہے، اسرائیل اپنے مذموم اقدامات کو چھپانے کیلئے گمراہی پھیلا رہا ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔

او آئی سی اجلاس نے سچ کی آوازوں کو دبانے کیلئے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔

مزید خبریں :